سفرسعادت

سفرسعادت

خانقاہ وجامعہ کے مہتمم حضرت اقدس حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ گذشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی اور روضۂ اقدس پہ حاضری کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے ۔حضرت دامت برکاتہم کے ساتھ نہ صرف مریدین ومتوسلین کی ایک کثیر تعدادہمرکاب تھی بلکہ دنیابھر کے مختلف ممالک سے سینکڑوں محبین حضرت مدظلم کے آمد کی خبر سن کر حرمین پہنچے اور زیارت ِ حرمین کے ساتھ حضرت کی صحبت  ومعیت سے فیضیا ب رہے۔

حضرت والادامت برکاتہم کاسفر موریشس

حضرت والادامت برکاتہم ۳۱ دسمبر ۲۰۱۴ء کومدینہ منورہ کے سفر سے تشریف لائے اور بعدازاں فوراً ہی ۴جنوری ۲۰۱۴ء کو موریشس کے سفر پر روانہ ہوئے ، حضرت والامدظلہم کے ساتھ اس روح پر ور سفر میں حضرت والارحمہ اللہ کے خلفاء میں سے جناب کامران چھاپرا، جناب اطہر شرافت سمیت فرحان اقبال،مولوی اشرف الحق، اور مولوی مشتاق احمد آپ کے ہم رکاب ہونے کی سعادت سے بہرور ہوئے۔ سفر کی مختصر روئیداد اسی شمارے میں نظرِ قارئین ہے۔

اللہ تعالیٰ شرفِ قبول عطافرمائے اور چہاردانگِ عالم میں حضرت والارحمۃ اللہ علیہ کافیض جاری وساری فرمائیں۔آمین

متعلقہ مراسلہ

Last Updated On Tuesday 11th of December 2018 10:19:32 AM