حضرت والا دامت برکاتہم کا سفرِ عمرہ

حضرت والا دامت برکاتہم کا سفرِ عمرہ

مؤرّخہ ۱۶ ستمبر2016بروز جمعہ کو حلیم الامت حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم سفرِ عمرہ پر تشریف لے گئے، اللہ ربّ­العزت سے دعا ہے کہ اس سفرعمرہ کو قبول فرمائے اور اس کی برکت سے حضرت کے روحانی  مدارج میں خوب اضافہ فرمائے، اور خدّام ومریدین کو حضرت والا سے زیادہ سےزیادہ استفادہ حاصل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے، آمین۔

حضرت والا دامت برکاتہم کا سفراسلام آباد

حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اسلام آباد کے مختصر اصلاحی سفر پر تشریف لے گئے تھے، جناب حافظ محمد اشرف الحق صاحب (معاون وخادم حضرت والا دامت برکاتہم) بھی حضرت کے ساتھ تھے۔

اجازتِ حدیث

ہر اسلامی مہینے کی آخری جمعرات کو خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں حلیم الامت حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کی طرف سے اجازتِ حدیث کے لیے مجلس منعقد کی­جاتی ہے،جس میں علماء کرام کی ایک کثیر تعداد کو حضرت والا کی  طرف سے اجازتِ حدیث مرحمت کی جاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کا سایہ بعافیت ہم پر تادیر رکھے۔ اور ہمیں ان کی صحیح قدر دانی کی توفیق نصیب فرمائے۔

جامعہ و خانقاہ کے متعلقین کا سفرِ حج

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے جامعہ وخانقاہ کے متعلقین ( ناظمِ تعلیمات  جناب حضرت مفتی محمد ارشاد اعظم صاحب، مدیر ماہنامہ ’’الابرار‘‘ وناظم شعبۂ نشر واشاعت حضرت مولانا حکیم محمد اسماعیل صاحب، خانقاہ کی مسجدِ اشرف کے امام صاحب حضرت مولانا سیف الرحمٰن صاحب،شعبۂ نشر واشاعت کے سینئر پروف ریڈر جناب مولانا احمدعلی کھوکھرصاحب ) حج کے مبارک سفر پر تشریف لے گئے ، اللہ پاک سے دعا ہے کہ تمام حجاج ومعتمرین کی تمام عبادات کو قبول ومقبول فرمائے، آمین۔

حضرت والا دامت برکاتہم کی زیر نگرانی اجتماعی اور وقف قربانی

جامعہ اشرف المدارس کراچی میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی حضرت والا دامت برکاتہم کی زیر نگرانی اجتماعی اور وقف قربانی کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک وبیرون ملک کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی اور سینکڑوں جانور ذبح کیے گئے اور وقف قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچانے کا اہتمام کیا گیا۔

انتقال پُر ملال

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  کے جلیل القدر خلفاء حضرت شاہ وصی اللہ صاحب ،حضرت مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری،مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد شفیع صاحب ،حضرت ڈاکٹر عبدالحئ عارفی صاحب رحمۃ اللہ علیہم کے خادم اور صحبت یافتہ اورحضرت مولانا شاہ ابرارالحق صاحب ہردوئی رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجازِ صحبت اور عارف باللہ  حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ مجازِ بیعت اور اب حلیم الامت حضرت مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم کے خادم جناب چاچا شفیق­صاحب مدظلہٗ کی اہلیہ محترمہ کا  قضاء الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَ  اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ

سب احباب سے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی درخواست ہے۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے،آمین۔

متعلقہ مراسلہ

Last Updated On Friday 23rd of June 2017 05:26:02 PM