حضرت والا حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا سفر جنوبی افریقہ

حضرت والا حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا سفر جنوبی افریقہ

۶؍ ذوالقعدہ  ۱۴۳۵ھ مطابق ۲؍ ستمبر ۲۰۱۴ء  حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اور جناب الحاج حافظ حبیب اللہ صاحب جنوبی افریقہ کے سفر پر تشریف لے گئے تھے، وہاں کئی شہروں میں حضرت والا دامت برکاتہم نے بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب فرمایا، جس سے بے شمار لوگ مستفید ہوئے، اور سینکڑوں حضرات  علماء، صلحاء اور عوام الناس حضرت مدظلہم کے دست مبارک پر بیعت ہوکر داخل سلسلہ ہوئے۔ حق تعالیٰ حضرت والا دامت برکاتہم کی ان دینی خدمات کو قبول فرمائے، اس سفر کی مفصل روداد قارئین ان شاء اللہ اگلے شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں گے۔

اکابر علماءومقتدر شخصیات کی خانقاہ آمد

الحمد للہ تعالیٰ مختلف اکابرعلماءکرام  اور قدآور شخصیات جس طرح  حضرت  والا رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری سے مشرف ہوتی تھیں، اسی طرح  حضرت   والا رحمۃ اللہ علیہ کے نائب ہونے کی حیثیت سے  حضرت والادامت برکاتہم کے ذریعہ یہ فیض جاری وساری ہے،چنانچہ پاکستان بھرسے رواں ماہ جن اکابر شخصیات کی آمد ہوئی ان میں جامعۃالرشید کے استاذ ونامور مفتی حضر  ت مولانامفتی محمد صاحب مع حضرت مولانا عبد الکریم صاحب تشریف لائے،نیز حضرت مفتی رشید احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ وحضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ وجامعہ احسن العلوم کوئٹہ کے صدر وشیخ الحدیث مولانا  مفتی عبد الباری صاحب سمیت جناب حافظ حسین احمد صاحب، مولانا محمد سالوجی بن مولانا شبیر احمد سالوجی صاحب (جنوبی افریقہ)، مولانا راشد محبوب صاحب (ناظم جامعہ صدیق اکبررضی اللہ عنہ ٹنڈو الہ یار سندھ) اور جناب الحاج ڈاکٹر عبد المقیم صاحب (لاہور)بھی خانقاہ تشریف لائے،اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی آمد کوقبول فرماکر ذریعہ آخرت بنائے۔

۱۲  اکتوبر بروز اتوار کو بعد مغرب مولوی محمد صادق صاحب (فاضل جامعہ اشرف المدارس) اپنے والد گرامی مولانا عبید اللہ صاحب (جو کہ کوئٹہ پشین میں سلسلہ نقشبندیہ کے بہت بڑے شیخ ہیں) کو لے کر حضرت والا دامت برکاتہم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔اللہ تعالیٰ شرف ِ قبول فرمایا۔

حج مبرورکی سعادت

خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کے دار الافتاء کے مفتی جناب مفتی محمد رفیق صاحب مدظلہم زیارتِ حرمین سے مشرف ہوئے اللہ تعالیٰ اس حاضری کوقبول فرمائے اور باربار اس سعادت سے بہرمندفرمائے۔

حضرت والا دامت برکاتہم کا سفر رحیم یار خان

خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ اور جامعہ اشرف المدارس کراچی کے مہتمم حلیم الامت حضرت والا حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم العالیہ مؤرخہ ۲۱؍ اکتوبر بروز منگل صبح آٹھ بجے رحیم یار خان کے سفر پر تشریف لے گئے،مختلف مساجد ومدارس  میں نہایت پراثر مواعظ ہوئے،حق تعالیٰ حضرت کے اس سفر  کو شرفِ قبولیت نصیب فرمائے۔ آمین

جناب صوفی شمیم صاحب کی علالت ودرخواستِ دعا

حضرت والارحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ محترم جناب صوفی شمیم صاحب کافی عرصے سے علیل ہے قارئین سے ان کی صحت یابی کے لئے  خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔ 

متعلقہ مراسلہ

Last Updated On Monday 17th of June 2019 08:45:00 PM