سہ روزہ اجتماع کاانعقاد

سہ روزہ اجتماع کاانعقاد

بحمداللہ تعالیٰ  وفضلہ ۱۱،۱۰ ، ۹محرم الحرام ۱۴۳۶ ھ  خانقاہ امدادیہ اشرفیہ گلشن اقبال بلاک ۲ میں ایک عظیم الشان سہ روزہ  اصلاحی وروحانی اجتماع کااہتمام کیاگیا،جس میں حضرت والاعلیہ الرحمۃ وحضرت والادامت برکاتہم کے اجل خلفاءِ کرام نے اصلاحی بیانات سے سامعین کے قلوب کو کیف روحانی و عشق ومحبتِ الہیہ سے معمور کیا،اس اجتماع سے شہر بھر وملک کے مختلف شہروں سے آنے والی کثیر تعداد مستفیض ہوئی۔جس کی مکمل تفصیلات مضامین ومقالات کے ضمن میں قارئین ملاحظہ کرسکتے ہیں،اللہ تعالیٰ اس روحانی اجتماع کوقبول فرماکر عالم اسلام میں اس کے دور رس اثرات مرتب فرمائے ۔آمین

اجازتِ حدیث کے لئے طلباءِحدیث وعلماءِکرام کی آمد

سالہاسال سے  بروز جمعرات بعد مغرب خانقاہ امدادیہ اشرفیہ میں  شہر بھر کے مختلف مدارس ِ دینیہ کے طلباءِ حدیث حضرت والامدظلہم سے اجازتِ حدیث کی غرض سے حاضر ہوتے ہیں ،رواں ماہ بھی سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و علماءِ کرام اجازتِ حدیث سے مشرف ہوئے،اللہ تعا لیٰ شرفِ قبول عطافرمائے۔ 

متعلقہ مراسلہ

Last Updated On Tuesday 20th of August 2019 02:58:18 AM