ہدایات

برائے ترسیل ڈاک

محترم، مکرم، معظم جناب

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

نوازش نامہ ملا۔ یاد آوری کا شکریہ!

۱۔ خانقاہ امدادیہ اشرفیہ کے شعبہ نشر و اشاعت کو لکھا گیا خط ہمیں موصول ہوا۔ اطلاعًا عرض ہے کہ بذریعہ ڈاک مواعظ اور دیگر لٹریچر کی ترسیل خانقاہِ امدادیہ اشرفیہ کراچی اور یادگار خانقاہ امدادیہ اشرفیہ لاہور سے ہوتی ہے۔

۲۔ آپ کو فہرست ارسال کی جارہی ہے۔ ہم صرف اس فہرست میں موجود کتب ہی ارسال کرتے ہیں۔

۳۔ جواب طلب امور کے لیے اپنا پتا (ایڈریس) لکھا ہوا داک کا لفافہ ہمراہ ارسال فرمادیں۔

۴۔ کتاب طلب کرتے وقت کم سے کم تین کتابوں کے نام تجویز فرمائیں، ہوسکتا ہے کہ آپ کی مطلوبہ کتاب/ وعظ فی الحال ختم ہوگیا ہو اس لیے اپنی پسند کی کتابیں / مواعظ حاصل کرنے کے لیے اس ضابطہ پر عمل کرنا آپ کے اپنے فائدے میں ہے۔ حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مواعظ، تالیفات اور ملفوظات فہرست میں تفصیلًا ظاہر کردیے گئے ہیں تاکہ اس میں سے موجود ایک یا دو کتب ارسال کی جاسکیں جو آپ کی تجویز کردہ ہوں۔

۵۔ اپنا پتا(ایڈریس) ہر خط میں لکھیں۔ لفافہ کی پشت پر لکھا ہوا پتہ ڈاک خانہ کی رہنمائی کے لیے ہوتا ہے۔ جس پر مہریں لگ جانے سے پتا پڑھنا آسان نہیں رہتا۔

۶۔ کراچی میں آنے کا اتفاق ہو تو حلیم الامت حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد مظہر صاحب دامتِ برکاتہم سے ملاقات کے خواہش مند احباب فون پر رابطہ کر کے ملاقات کا وقت طے کرلیں۔

فون نمبرز یہ ہیں:

021-34975758
021-34975658

۷۔ دینی مسائل کے بارے میں دار الافتاء جامعہ اشرف المدارس کراچی یا اپنے نزدیکی علمائے کرام یا مفتیانِ عظام سے رجوع فرمائیں۔

اللہ تعالیٰ ان کتب/ مواعظ کو ہماری کامل اصلاح اور تزکیہ کا ذریعہ بنا کر شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرتِ اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب  رحمۃ اللہ علیہ اور جملہ معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائیں۔

محتاجِ دعا

ناظم شعبہ نشر و اشاعت

Last Updated On Friday 23rd of June 2017 04:27:27 AM